Saturday, January 15, 2022

 قران مجید اللہ پاک ربلعلمین کا وہ معجزانھ کلام ھے جو خاتملانبیا جناب مھمدرسول للہ ﷺپر حضرت جبرا۶یل کے واسطے سے نازل ہوا ,جو مصاحف میں مکتوب ھے اور تواٹر کے ساتھ ھمارے پاس چلا ا۶ رھا ھے جس کی تلاوت کرنا عبادت ھے اور جس کا اغاز سورت الفاتھ سے اور اختتام سورتہ ناس پر ھوتا ھے 

قران کریم کو متعدد ناموں سے موسوم کیا گیا ھے 

1)الکتاب  

2)الفرقان 

3) التنزیل 

4).الذکر 

5) النور 

6) الھدی 

7) الرحمتھ 

8) احسن الحدیث 

9)الوحی 

10) الروح 

11) المبین 

12) المجید 

13) الحق 

Ahmar Online Quran Acedmy Of Pakistan

 Nmaz Chehre Ka Noor He 

Quraan Dill Ka Skoon He

 

Tuesday, January 4, 2022

 🌹تربیتِ اولاد کا ایک طریقہ🌹


👈جب بچے کے بال میں کنگھی کرو تو اسے بتاؤ کہ بالوں ميں کنگھی کرنا پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے چنانچہ ارشاد نبوی ہے مَنْ كَانَ لَهُ شَعْرٌ فَلْيُكْرِمْهُ )
ترجمہ:  جس کے پاس بال ہوں تو اسے سنوارنا چاہیے. (رواه أبو داود (3632) 
👈جب اپنے بجے کو خوشبو لگاؤ تو اسے بتاؤ کہ خوشبو لگانا پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے. ارشاد نبوی ہے: (حبِّب إليَّ من دنياكم النساء والطيب ، وجعلت قرة عيني في الصلاة)
ترجمہ: مجھے تمہاری دنیا کی خوشبو اور عورت پسند ہے اور میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں ہے.  (رواه النسائي ( 3939 ) وصححه الحاكم ( 2 / 174 ) ووافقه الذهبي ، وصححه الحافظ ابن حجر في فتح الباري ( 3 /15 ) و ( 11 / 345 ).
👈جب بچے کو مدرسہ بھیجو تو اسے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث سناؤ : من سلك طريقاً يطلب فيه علماً سهل الله له طريقاً إلى الجنة.
ترجمہ : جو علم سیکھنے کے لئے گھر سے نکلتا ہے تو اللہ تعالی اس کے لئے جنت کا راستہ آسان بنا دیتا ہے. ( رواه البخاري / كتاب العلم/10 )
 
👈جب بچے کے سامنے مسکراؤ تو اسے بتاؤ کہ پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مسکرانے کو صدقہ (نیکی) قرار دیا ہے : ( تَبَسُّمُكَ فِي وَجْهِ أَخِيكَ لَكَ صَدَقَةٌ ) 
ترجمہ : اپنے بھائی کے سامنے مسکرانا صدقہ ہے. (ترمذى (1956)
👈جب بچے کی تعریف کرو تو اسے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان سناؤ : ( الْكَلِمَةُ الطَّيِّبَةُ صَدَقَةٌ )
ترجمہ : اچھی بات بهی صدقہ (نیکی) ہے.
(البخاري ( 2734 )
👈جب تم اپنا کھانا بچے کے پلیٹ ميں ڈالو تو اسے بتاؤ کہ یہ بھی نیکی کا کام ہے ارشاد نبوی ہے  ... وَإِفْرَاغُكَ مِنْ دَلْوِكَ فِي دَلْوِ أَخِيكَ لَكَ صَدَقَةٌ. )
ترجمہ : اپنے برتن سے کوئی چیز لے کر اپنے بھائی کے برتن ميں ڈالنا صدقہ اور نیکی ہے. 
(ترمذى (1956)
👈جب تم کہیں ایسی محفل میں ہو جہاں بڑے بزرگ لوگ ہوں تو اپنے بچے کو ان کی خدمت کے لئے کہو اور اسے بتاؤ کہ پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت و فرمانبرداری کا یہ ایک طریقہ ہے کیونکہ ارشاد نبوی ہے : ( لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَرْحَمْ صَغِيرَنَا وَيُوَقِّرْ كَبِيرَنَا )
ترجمہ :  جو چھوٹے پر رحم  اور بڑے کی عزت نہ کرے وہ ہم میں سے نہیں. 
 رواه  الترمذى
الغرض اس طرح اپنے بچوں کی تمام حرکات و سکنات کو پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت مبارکہ اور سیرت طیبہ سے جوڑنے کا اہتمام کرنا چاہیے اور انهیں پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری پیاری حدیثیں سکھانی چاہیں .

Dorod shref ki kasrat krein

 Blessings on those who recite Durood Pak  Peace be upon you and may Allah's mercy and blessings be upon you.  Those who recite Durood P...